محمد تسکین
بانہال// بانہال قصبے کے ہولن محلہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان فیاض احمد وانی ولد عبد الحمید وانی گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہے۔
فیاض احمد قوتِ سماعت اور قوتِ گویائی سے محروم ہے اور کسی قسم کی بات کرنے یا سننے کے قابل نہیں ہے۔ اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے تلاش کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں لگایا ہے۔
اس معاملے میں پولیس سٹیشن بانہال کو بھی آگاہ کیا گیا ہے، اور انہوں نے اپنی سطح پر فیاض احمد کی تلاش شروع کر دی ہے۔
لاپتہ نوجوان کے گھر والوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی فیاض احمد کو کہیں دیکھے تو فوری طور پر بانہال پولیس یا اپنے قریبی پولیس سٹیشن سے رابطہ کرے۔
اطلاع دینے کے لیے یہ نمبر بھی دیا گیا ہے: 9858160777۔