سری نگر//سری نگر کے ایک 34 سالہ شخص کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے، جو تقریباً دو ہفتے قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمیم علی ناتھ ولد مرحوم علی محمد ناتھ ساکن چھتہ بل 5 جولائی 2022 کی شام اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔
لاپتہ شخص کی تلاش میں ناکامی کے بعد اہل خانہ نے پانچ دن بعد قریبی پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
زرایع نے بتایا، “ملورہ کے مقام پر دریائے جہلم کے اندر کچھ راہگیروں کو ایک لاش ملی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کو شبہ ہوا کہ یہ لاش شمیم علی ناتھ کی ہے”۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس ٹیم نے لاش کو تحویل میں لے لے کر ضروری طبی قانونی رسمی کارروائیوں کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
سری نگر سے لاپتہ شخص کی نعش 15 روز بعد جہلم سے برآمد
