سری نگر//سرینگر میں قومی شاہراہ پر پر ٹینگ پورہ بائی پاس پر ایک شخص کی لاش اس کی گاڑی (ٹاٹا موبائل) سے برآمد کی گئی ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ معمول کی چیکنگ کے دوران سی آر پی ایف 73 بٹالین کی ایک پٹرولنگ پارٹی نے منگل کی صبح علاقے میں چند گھنٹوں سے بائی پاس پر ایک گاڑی مشکوک حالات میں ایک ہی جگہ کھڑی دیکھی جس میں ایک شخص مردہ پایا گیا۔
سی آر پی ایف اہلکاروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق، متوفی کی شناخت نصیر احمد لون ولد حبیب اللہ لون سکنہ بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
سرینگر میں ٹاٹا موبائل سے ڈرائیور کی لاش برآمد
