ڈوبنے کے 2 دن بعد جہلم سے بانہال کے مزدور کی لاش برآمد

Mazar Khan
1 Min Read
File Photo

سری نگر//بانہال سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کی لاش سرینگر کے راج باغ علاقے سے دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ہے۔ یہ مزدور2 روز قبل دریائے جہلم میں ریت نکالتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق، 22 سالہ جعفر وانی سری نگر کے علاقے سونوار میں ریت نکالنے کے دوران کشتی کا توازن کھو بیٹھنے سے دریائے جہلم میں ڈوب گیا تھا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ جلد ہی، سری نگر ریور پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے اس کی لاش کو بازیافت کرنے کے لیے ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا، تاہم آج صبح لاش کو برآمد کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور لاش کو طبی وقانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Share This Article