عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پولیس نے منگل کو سرینگر کے سونہ وار علاقے میں ایک شخص کی لاش برآمد کی، جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار کے مطابق متوفی کی شناخت محمد قیوم بھٹ ولد محمد کمال بھٹ ساکن گنڈابل سوئٹینگ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔ لاش کو سونہ وار میں دیکھا گیا اور بعد میں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سونہ وار سرینگر میں گنڈابل کے ایک شخص کی نعش برآمد
