کولگام// جنوبی ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں نالہ ویشیو سے معمر شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز کولگام کے کھڈونی گاوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب چند مقامی افراد نے نالہ ویشیو میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت 65سالہ نذیر احمد صوفی ولد ثنا اللہ صوفی ساکن چیر ہامہ کولگام کے بطور کی۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔