مہجور نگر کے نوجوان کی لاش جہلم سے برآمد

Mazar Khan
1 Min Read

سری نگر// سری نگر کے پالپورہ علاقے میں منگل کی صبح 25 سالہ نوجوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق، مہجور نگر کے 25 سالہ عارف مقصود کی لاش مقامی لوگوں نے دریائے جہلم میں پالپورہ کے مقام پر دیکھی۔
مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی، جس کے بعد میں مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو پانی سے باہر نکال لیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاش کو قانونی و طبی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Share This Article