راجوری ضلع کے نوشہرہ علاقے میں آج ایک نوجوان کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئی ۔پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔متوفی کی شناخت وشال کمار ولد بالستار مہاتو ساکن سیوان ضلع بہار حال نوشہرا راجوری کے بطور ہوئی ہے۔