ضلع پونچھ کی سب ڈویژن کے گوہلد علاقے میں ایک نوجوان کی پر اسرار حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی نوجوان کی شناخت محمد جابر ولد محمد خوشحال سکنہ کسبلاڑی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، طبی و قانونی لوازمات کے بعد نعش کو ورثاءکے سپرد کیا جائے گا۔