چاڈورہ میں غیر مقامی شہری کی لاش برآمد

File Photo

سری نگر// جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعرات کے روز ایک غیر مقامی شہری کی لاش پُرا سرار حالت میں برآمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چند مقامی افراد نے چاڈورہ پل کے نزدیک ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہاکہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ۔
اُن کے مطابق قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کی شناخت کے لئے لوگوں سے تعاون طلب کیا گیا۔