سری نگر// سرینگر میں لاپتہ شخص کی لاش آج بعد دوپہر جہلم سے برآمد کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق،ریور پولیس نے پیر کے روز سری نگر میں دریائے جہلم سے ایک عمر رسیدہ شخص کی لاش برآمد کی۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ بڈھ شاہ پل اور امیراکدل کے درمیان سے تلاشی کاروائی شروع کی گئی تھی جس دوران لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
متوفی کی شناخت 70 سالہ غلام محمد بٹ کے طور پر کی گئی ہے جو رام باغ کا رہائشی ہے اور گزشتہ ماہ 26 دسمبر کو گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی۔
اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
لاپتہ بزرگ شہری کی لاش جہلم سے برآمد
