سری نگر// سری نگر کے ایل ڈی ہسپتال کے احاطے میں اتوار کی صبح ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایل ڈی ہسپتال کے احاطے میں ایک خاتون کی نعش ملی جس کی عمر تقریباً 40 سال تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ خاتون نے براون رنگ کا فیران پہنا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے جی ایم سی سرینگر کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی شناخت شروع کر دی گئی ہے۔
ایل ڈی ہسپتال کے احاطے میں خاتون کی لاش برآمد
