عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// بدھ کی شام دریائے توی میں ڈوبے نوجوان کی لاش جمعرات کو اودھم پور ضلع سے برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ 21 سالہ نوجوان کی نعش، جو ڈبر کے علاقے کے قریب ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا، آج صبح نکال لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جمعرات کی صبح این ڈی آر ایف اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے لاش کو برآمد کیا گیا۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔