سرینگر// ضلع سرینگر کے بڈشاہ پل کے قریب ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق، لاش دریائے جہلم میں تیرتی ہوئی مقامی لوگوں نے دیکھی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا تاہم لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
بڈشاہ پل سرینگر کے قریب نامعلوم لاش برآمد
