سرینگر// جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے شیو پورہ علاقے میں بدھ کے روز عدم شناخت لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت کے لئے پولیس نے عوا م الناس سے تعاون طلب کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح شیو پورہ سری نگر میں ہوٹل کے نزدیک ایک شخٓص کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور اسے صدر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لےکر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔
سری نگر پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں متوفی کے بارے میں کوئی جانکاری ہو تو را م منشی باغ پولیس کے ساتھ رابط قائم کریں۔
شیو پورہ سرینگر میں عدم شناخت لاش برآمد
