اشتیاق ملک
ڈوڈہ// گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے احاطے میں مشکوک حالت میں 60 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، آج صبح جی ایم سی ڈوڈہ کی زیر تعمیر عمارت کی چھت پر ایک لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت عنایت اللہ لوہار (60)ولد صابر لوہار ساکنہ بیجارنی حال ہمدان پور ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس و مقامی لوگوں نے لاش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں منتقل کیا اور دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔