عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ// پولیس نے اننت ناگ کے علاقے جنگلات منڈی کے دیوا کالونی میں نالہ ارپت کے قریب ایک شخص کی لاش پراسرار حالات میں برآمد کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مقامی افراد نے اننت ناگ کے جنگلات منڈی کے قریب ایک شخص کی لاش دیکھی، جسے فوری طور پر پولیس نے قبضے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق، مرحوم کی شناخت غلام نبی شیخ کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع کولگام کے رہائشی تھے۔
دوسری جانب، مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔