ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ نے آج منزگام گائوں میں ہفتہ وار بلاک دیوس پروگرام کی صدارت کی اور بروقت ازالہ کے لیے لوگوں کے مسائل اور شکایات سنیں۔اس پروگرام میں مختلف دیہات کے لوگوں نے شرکت کی۔منزگام میں کھیل کے میدان کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔