عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقہ ٹنگمرگ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا ہے۔ایک عہدیدارنے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مخصوص اطلاعات ملنے کے بعد ٹنگمرگ کو محاصرے میں لے لیا۔
جب سیکورٹی فورسز مشتبہ مقام کے قریب پہنچیں تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس کا مؤثر جواب دیا گیا، اور یوں تصادم شروع ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ یہ انسداد دہشت گردی کارروائی ایک دن بعد ہو رہی ہے جب ملی ٹینٹوںنے پہلگام میں سیاحوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر کے 26 شہریوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کر دیا تھا۔
پہلگام حملے کے ایک دن بعدکولگام کے ٹنگمرگ میں تصادم شروع
