سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دیویندر سنگھ رانا کی بیٹی دیویانی رانا کو جموں و کشمیر یونٹ کی یوتھ ونگ کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔
یہ تقرری بی جے وائی ایم جے کے صدر ارون پربھات نے پارٹی کے جے کے صدر ست شرما اور جنرل سیکریٹری (آرگ) اشوک کول کے مشورے سے کی ہے۔
دیویانی رانا، نگروٹہ سے سابق چار بار کے ایم ایل اے انجہانی دیویندر سنگھ رانا کی بیٹی ہیں، جو گزشتہ سال 31 اکتوبر کو وفات پا گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ دیویانی رانا کا نگروٹہ اسمبلی نشست کے لیے بی جے پی کی امیدوار بننے کا قوی امکان ہے، جو ان کے والد کی نمائندگی میں رہی ہے۔
دیویندر سنگھ رانا کی بیٹی بی جے پی یوتھ ونگ کی نائب صدر مقرر
