عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پرے پورہ علاقے میں پیر کی صبح آگ کے ایک واقعے میں ایک دارالعلوم کی عمارت کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے پرے پورہ میں پیر کی صبح ایک یک منزلہ دارلعلوم کی عمارت میں آگ لگ گئی۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے ساتھ ہی مختلف اسٹیشنوں سے فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کو پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے قابو میں کر لیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
پلوامہ آتشزدگی میں دارالعلوم کی عمارت کو نقصان
