عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی // وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی پر دسمبر میں اپنے دورہ امریکہ کے بارے میں جان بوجھ کر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اگر ان کے جھوٹ کا مقصد سیاسی تھا تو بھی اس سے ملک کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔
آج ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں وزیر خارجہ نے لکھاکہ “قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے دسمبر 2024 میں میرے امریکہ کے دورے کے بارے میں جان بوجھ کر جھوٹ بولا۔ میں سیکرٹری آف اسٹیٹ اور بائیڈن انتظامیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملنے گیا۔ انہوں نے ہمارے قونصل جنرلز کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ میرے قیام کے دوران آنے والی ٹرمپ انتظامیہ کے لیے نامزد قومی سلامتی کے مشیر نے بھی مجھ سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ ’’وزیراعظم کو دعوت دینے کے بارے میں کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ ہمارے وزیراعظم ایسی تقریبات میں شرکت نہیں کرتے۔ حقیقت میں، ہندوستان کی نمائندگی عام طور پر خصوصی ایلچی کرتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے جھوٹ کا مقصد سیاسی ہو سکتا ہے۔ لیکن وہ دیارغیر میں ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔