مشتاق الاسلام
پلوامہ// جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ یار علاقے میں مسلسل دو روز سے جاری بارشوں کے نتیجے میں زمین دھنسنا شروع ہوگئی ہے جس کے نیچے میں ایک دومنزلہ رہائشی مکان کو نقصان پہنچ گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے قصبہ یار علاقے میں زمین دھنسنے سے فاروق احمد ولد عبدالغنی بٹ کے دومنزلہ مکان کو نقصان پہنچ گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے دوران شب مکینوں کو بحفاظت مکان سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی تاہم اس دوران مکان کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بشارت قیوم کی ہدایت پر محکمہ مال کے ملازمین نے علاقے کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ متاثر مکان کا جائزہ لیا۔ راجپورہ پولیس نے بھی واقع کا نوٹس لیا ہے۔