عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/آل جموں و کشمیر ڈیلی ویجرس سنگھرش سمیٹی کے تحت مختلف سرکاری محکموں میں تعینات عارضی ملازموں نے جمعرات کو یہاں شہیدی چوک میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف جانے کی کوشش کی تاہم ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔اس موقع پر سمیٹی کے صدر سنی کانٹ چب نے میڈیا کو بتایاہمارے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے، ہمیں حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہالیکن ہم اپنے حقوق کو حاصل کئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم اپنا حق حاصل کرکے ہی رہیں گے۔موصوف صدر نے کہاہمیں وزیر اعلیٰ سے ملنے نہیں دیا گیا اگر ہمارے مطالبے یہاں پورے نہیں کئے گئے تو ہم دلی تک جائیں گے۔انہوں نے کہاہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
جموں میں عارضی ملازمین کا احتجاج