عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/حزب اختلاف کے لیڈر سنیل شرما نے جموں وکشمیر اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس بجٹ میں یومیہ اجرت پر کرنے والے مزدوروں، بے روزگاروں اور پسماندہ طبقوں (او بی سی، ایس سی اور ایس ٹی ) کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران سنیل شرما نے کہاکہ جموں وکشمیر سرکار کا بجٹ مایوس کن ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بجٹ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا۔
سنیل شرما کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے 45ہزار لوگوں کو بلواسط یا بلاواسط طورپر روزگار فراہم کیا تھا ۔ان کے مطابق جموں وکشمیر کی موجودہ سرکار نے عوام سے جتنے وعدئے کئے وہ بجٹ میں ظاہر نہیں ہوئے۔
بجٹ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو نظر انداز کیا گیا:سنیل شرما
