عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر میں جمعہ کی شام ایک ٹرک کی ٹکر سے ایک سائیکل سوار کی موت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جمعہ کو شام دیر گئے سری نگر کے قمر واری علاقے میں پی سی ڈپو کے قریب ایک ٹرک نے سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی کو علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت فاروق احمد تیلی ساکن نوہٹہ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔