عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سائبر پولیس کشمیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بعض میڈیا آؤٹ لیٹس اور افراد کی طرف سے جان بوجھ کر غلط اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے اور اسے بدامنی کو ہوا دینے اور عوامی امن کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی جو بدنیتی کے ساتھ غلط معلومات پھیلانے میں ملوث پائے گئے۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہایہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بعض میڈیا آؤٹ لیٹس اور افراد جھوٹی اور غیر تصدیق شدہ خبریں پھیلا رہے ہیں، جس سے بدامنی کو ہوا دینے اور امن و امان کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کہنا ہےہم شہریوں، میڈیا پلیٹ فارمز، اور سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور ہم سب کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ حساس مواد کو شیئر کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق کریں جو عوامی امن اور ہم آہنگی کو متاثر کر سکتا ہے۔بیان میں کہا گیا ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی جو بدنیتی کے ساتھ غلط معلومات پھیلانے میں ملوث پائے گئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی: سائبر پولیس کشمیر
