سرینگر// سائبر پولیس کشمیر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ شرط لگانے والی (بیٹنگ) ایپس، دھوکہ دہی پر مبنی سرمایہ کاری سکیموں، اور جعلی ورک فرام ہوم جاب آفرز کی تشہیر سے باز رہیں۔
سائبر پولیس کشمیر نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، “سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز کی توجہ دیں، بیٹنگ ایپس، دھوکہ دہی پر مبنی سرمایہ کاری سکیموں، یا جعلی ورک فرام ہوم جاب آفرز کی تشہیر سے گریز کریں۔ ایسے اقدامات نہ صرف عوام کو گمراہ کرتے ہیں بلکہ قانون کے تحت قابل سزا ہیں”۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایسے دھوکہ دہی والے پلیٹ فارمز کی تشہیر یا تائید کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے کہا کہ عوام کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع سائبر پولیس کو دیں۔
سائبر پولیس کشمیر کا یوٹیوبروں کو انتباہ: دھوکہ دہی پر مبنی سکیموں کی تشہیر سے گریز کریں
