عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام// جموں و کشمیر پولیس کے سائبر سیل نے جنوبی ضلع کولگام میں آن لائن مالی دھوکہ دہی کے معاملات میں 11 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بازیاب کی ہے۔
سائبر سیل کے ترجمان کے مطابق، رواں سال کے دوران عوام سے متعدد درخواستیں اور رپورٹس موصول ہوئیں جن میں ان کے موبائل فونز گم ہونے یا چوری ہونے کی شکایات درج کی گئیں۔
ان درخواستوں اور رپورٹس پر عمل کرتے ہوئے، سائبر سیل کلگام کی ایک خصوصی اور مختص ٹیم نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کلگام کی نگرانی میں مختلف مقامات سے 30 سمارٹ فونز بازیاب کیے جو یا تو گم ہو گئے تھے یا چوری ہو گئے تھے۔ ان تمام 30 سمارٹ فونز کو قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ، سائبر سیل کولگام نے بڑے آن لائن مالی دھوکہ دہی کے کیسز حل کیے ہیں جن میں ₹11,09,565/- کی رقم بازیاب کی گئی ہے اور تمام قانونی کاروائیاں مکمل کرنے کے بعد یہ رقم متاثرہ افراد کے کھاتوں میں واپس کی گئی۔ اس کے علاوہ ₹21,88,715/- کی رقم مختلف شکایات کے موصول ہونے پر روک لی گئی ہے۔