گاندربل// سائبر جرائم پر قابو پانے کے عزم کے تحت، سائبر سیل گاندربل نے مارچ 2024 سے لے کر اب تک 17 لاکھ روپے کی مالی دھوکہ دہی کے معاملات حل کئے اور 16 لاکھ مالیت کے گمشدہ یا چوری شدہ موبائل فونز کو بازیاب کیا۔
سائبر سیل نے مختلف مقامات سے 87 موبائل فونز بازیاب کیے، جن میں سے 74 فونز ان کے قانونی مالکان کو واپس کیے جا چکے ہیں۔ آج کے دن 13 موبائل فونز مزید مالکان کے حوالے کیے گئے، جو کہ مجموعی طور پر 16 لاکھ روپے کی مالیت کے برابر ہیں۔
مالی دھوکہ دہی کے کیسز میں سائبر سیل نے 17 لاکھ روپے کے معاملات حل کئے ہیں جن میں سے 3,78,527 روپے متاثرین کے اکاؤنٹس میں واپس جمع کر دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ، 56 سے زائد بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیکنگ کے کیسز کو حل کیا گیا ہے، جس سے متاثرین نے سکون کا سانس لیا ہے۔
اسی دوران پولیس نے آج ایک مختصر تقریب منعقد کی جس میں 13 موبائل فونز متاثرین کو واپس دیے گئے، جنہوں نے گاندربل پولیس کی کوششوں کو سراہا۔
تقریب کے دوران، ایس ایس پی گاندربل نے سائبر جرائم پر قابو پانے کے لیے 100 فیصد کوششوں کی یقین دہانی کرائی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی شکایات لے کر سامنے آئیں، جنہیں مکمل خلوص اور حساسیت کے ساتھ حل کیا جائے گا۔
ایس ایس پی گاندربل نے اس موقع پر 24×7 سائبر ہیلپ لائن نمبر 9541786772 بھی جاری کیا، جو عوام کو کسی بھی سائبر مسئلے کے حل کے لیے دستیاب ہوگا۔
سائبر سیل گاندربل نے 17 لاکھ روپے کی مالی دھوکہ دہی کے معاملات حل کیے، 16 لاکھ مالیت کے موبائل فون بازیاب
