گاندربل//سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے جمعہ کی صبح گاندربل ضلع کے گنڈ علاقے میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ریاسی سے تعلق رکھنے والا سی آر پی ایف اہلکارنے آج صبح خود کو گولی مار لی۔ اُنہوں نے بتایا کہ اہلکار سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر گنڈ میں تعینات تھا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد زخمی کو ایس ڈی ایچ کنگن لے جایا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں نے اُسے خصوصی علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کر دیا۔
ہلکار نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور واقع کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔