عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں اتوار کو ایک سی آر پی ایف اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی 82 بٹالین کے ایک اے ایس آئی کو اتوار کی صبح دل کا دورہ پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ اسے خیبر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنائ، حکام نے واقع کا نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔