عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار بے ہوش ہو کر گرنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ شب کے دوران مٹن میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار بے ہوش ہو گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر علاج کے لیے پی ایچ سی مٹن منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اہلکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
مرحوم اہلکار کی شناخت کانسٹیبل آزاد احمد نجار ولد گل محمد نجار ساکن شیخ پورہ اترسو کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔