عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں جمعہ کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے ایک کانسٹیبل نے کشتواڑ میں قائم سی آر پی ایف کے ایک یونٹ کے اندر مبینہ طور پر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اہلکار کی شناخت منش رنجن داس ولد ہریہر داس اڈیشہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فوری طور پر جوان کے اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔