عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے مصروف ترین شہیدی چوک میں اتوار کی صبح پیش آنے والے ہیٹ اینڈ رن حادثے میں ایک سی آر پی ایف جوان موقعے پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک رکشا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً ساڑھے دس بجے پیش آیا جب ایک تیز رفتار سکارپیو گاڑی نے ای رکشا کو ٹکر ماری۔
حادثے کے نتیجے میں سی آر پی ایف جوان، جس کی شناخت راج کمار ساکن کٹھوعہ کے طور پر ہوئی ہے، موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔ زخمی رکشا ڈرائیور، توقیر، کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کے بعد فرار ہونے والی گاڑی کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
سکارپیو گاڑی زیر نمبر JK17A-8111 حادثے کے بعد موقع سے فرار ہے۔