عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// وسطی کشمیر سری نگر ضلع کے نشاط علاقے میں پیر کو دل کا دورہ پڑنے سے سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کی موت ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی 54 بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل راجیش کمار کو پیر کی صبح تقریباً 7 بجے نشاط سری نگر میں دل کا دورہ پڑا۔
اُنہوں نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی جھروڈا کلاں نئی دہلی کا رہائشی ہے۔
ڈاکٹروں نے اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت کی تصدیق کی۔