عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک جوان سرینگر میں ہوائی اڈے کے قریب پنچایت بھون کی چھت سے گر کر ہلاک ہو گیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ سی آر پی ایف کا ایک جوان ہفتہ کو ہوائی اڈے کے قریب پنچایت بھون میں چھت سے گرکر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اُسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ اہلکار کی شناخت پونے کاکا صاحب کے طور سے ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس نے اِس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔