عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے جمعرات کو وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے حافظ باغ علاقے میں مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ حافظ باغ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے جمعرات کی صبح اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔