عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// جموں صوبہ کے کٹھوعہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے سی آر پی ایف کا ایک جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک عسکری حملے گاوں سوہل میں ہوا جس میں ایک کانسٹیبل کبیر داس 121 بی این سی آر پی ایف زخمی ہوا جسے علاج کے لیے ایس ڈی ایچ ہیرا نگر منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ علاج کے دوران مذکورہ سی آر پی ایف کانسٹیبل نے دم توڑ دیا۔
اس سے قبل مقابلے میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا تھا جبکہ آپریشن جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔