عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ہفتہ کے روز سرینگر کے امر سنگھ کلب کے قریب ایک بنکر اور گیٹ پر درخت گرنے سے سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث ایک درخت جڑ سے اکھڑ گیا اور سی آر پی ایف کے بنکر پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہو گیا۔
عہدیدار کے مطابق زخمی جوان کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں صفائی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
بنکر پر درخت گرنے سے سی آر پی ایف اہلکار زخمی
