عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ جنوبی ضلع اننت ناگ کے بیجبہاڑا علاقے میں اتوار کی صبح سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک جوان اچانک بے ہوش ہو کر جاں بحق ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ سی آر پی ایف کا ایک جوان اچانک بے ہوش ہو گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پرضلع اسپتال بیجبہاڑا منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت سنتوش چوہان کے طور پر ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 96ویں بٹالین کی ’ڈی‘ کمپنی سے تعلق رکھتا تھا۔
دریں اثنا، پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جنوبی کشمیر کے بیجبہاڑا میں سی آر پی ایف جوان بے ہوش ہو کر جاں بحق
