عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// جموں صوبہ کے اودھم پور ضلع میں پیر کو ملی ٹینٹوں اور سیکوٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی آر پی ایس انسپکٹر جاں بحق ہوا ہے، جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ادھم پور کے بسنت گڑھ کے چیل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جھڑپ میں سی آر پی ایف انسپکٹر کلدیپ سنگھ کی موت ہوئی ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا، ” ڈوڈو چل علاقے علاقے کے گشت کے دوران، ملی ٹینٹوں اور جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انکاؤنٹر میں سی آر پی ایف کا ایک انسپکٹر گولی لگنے سے زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔ آپریشن جاری ہے”۔
اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔