سری نگر// وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے وزیر باغ علاقے میں ہفتہ کو سی آر پی ایف اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف 117 بٹالین کے کانسٹیبل (نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے خود پر گولی چلائی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
انہوں نےبتایا کہ اہلکار کو خون میں لت پت دیکھ کر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک پولیس افسر نے واقع کی تصدیق کرت ہوئے کہا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اہلکار نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سرینگر میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار نے زندگی کا خاتمہ کیا
