اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیر کو سی آر پی ایف کا ایک ہیڈ کانسٹیبل اچانک بے ہوش ہو کر انتقال کر گیا۔
پولیس نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل اچانک بے ہوش ہو گئے، جسے فوری طور پر ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت کھرات پرکاش کے طور پر ہوئی ہے، جو سی آر پی ایف کی جی کمپنی 116 بٹالین میں تعینات تھا اور ضلع جیل اننت ناگ میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
اننت ناگ میں سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل ہلاک
