عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/راجیہ سبھا انتخابات کے دوران ہونے والی مبینہ کراس ووٹنگ کا معاملہ پیر کو قانون ساز اسمبلی میں سوال و جواب کے دوران گونج اٹھا۔سوال و جواب کے دوران نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر حالیہ راجیہ سبھا انتخابات میں چار ووٹ چوری کرنے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے کہا، کل آپ نے چار ووٹ چرائے۔ اگر میں بولنا شروع کروں تو یہاں کوئی بیٹھا نہیں رہے گا۔ بہتر ہے کہ کچھ راز راز ہی رہنے دیں۔چودھری کے اس بیان کے بعد ایوان میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی اور نیشنل کانفرنس کے اراکین نے بی جے پی اراکین کے خلاف ’’ووٹ چور‘‘کے نعرے لگائے۔نعرے بازی کے دوران، پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے دونوں جماعتوں، این سی اور بی جے پی، پر ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے کہا، یہ تو میچ فکسنگ تھی۔
اسمبلی میں مبینہ کراس ووٹنگ کا معاملہ پر ہنگامہ ،نیشنل کانفرنس نے بی جے پی اراکین کو ’’ووٹ چور‘‘قرار دیا