عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعہ کے روز اس عزم کا اعادہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جموں و کشمیر میں ’’منشیات فروشی ‘‘میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے۔
جنوبی کشمیر میں عوامی دربار سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، ڈی جی پی پربھات نے کہا، نارکو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث مجرموں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے اس سوال پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا آئندہ دنوں میں دراندازی میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ برف پگھلنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
ڈی جی پی پربھات نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں مزید عوامی دربار منعقد کیے جائیں گے۔
منشیات فروشی میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: نلن پربھات
