ناربل بڈگام میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی از جان

File Photo

سری نگر// جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے نارہ بل علاقے میں کرکٹ میچ کے دوران 23سالہ نوجوان اُس وقت لقمہ اجل بنا جب بال اُس کے چھاتی پرجا لگی ۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے رروز نار بل بڈگام میں کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کے سینے پرلیدر بال جا لگی جس وجہ سے وہ بے ہوش ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود دوسرے کھلاڑیوں نے نوجوان کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت 23سالہ فردوس احمد ڈار ساکن سعید پورہ نارہ بل کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔