عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// بھارت کی وزارت شہری ہوابازی نے جمعہ کو شمالی ریلوے کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ کمشنر ریلوے سیفٹی، نادرن سرکل، نئی دہلی کے لیے کٹرا-ریاسی ریلوے سیکشن کے معائنے کے سلسلے میں انسپیکشن کیرج کا بندوبست کریں۔ یہ معائنہ ادھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریلوے لائن پروجیکٹ سے متعلق ہوگا۔
وزارت نے واضح کیا کہ معائنے کے دوران سی اے او/یو ایس بی آر ایل، سی بی ای، سی ایس ای، سی او ایم-جی، سی ای جی ای ہیڈکوارٹر سے، ڈی آر ایم/ایف زیڈ آر اور بی اوز کمشنر ریلوے سیفٹی کے ہمراہ ہوں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سرینگر-نئی دہلی ریلوے لنک، جو دو دہائیوں سے زیر تعمیر ہے، اب حقیقت کے قریب ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے 26 جنوری 2025 کو ادھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریلوے لنک (یو ایس بی آر ایل) کے آخری 17 کلومیٹر سیکشن، جو ریاسی کو کٹرا سے جوڑتا ہے، کا افتتاح کرنے کی توقع ہے۔ اس سیکشن کی تکمیل کے ساتھ 272 کلومیٹر طویل ریلوے لائن مکمل ہوگی، اور نئی دہلی سے سرینگر کے درمیان وندے بھارت ٹرین سروس کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔