عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سی بی آئی کی خصوصی جج بالا جیوتی نے ڈی سی ڈوڈہ فاروق خان کے خلاف فرضی اسلحہ لائسنس گھوٹالہ میں الزامات طے کئے ہیں۔
استغاثہ کے مطابق، فاروق احمد خان نے بطور ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ اپنی تعیناتی کے دوران یکم جون2010 اور 24 اپریل 2013 تک 12 ہزار سے زیادہ لائسنس جاری کیے اور 15 ایسے معاملات میں سے چار چارج شیٹ ان کے اور دیگر کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔
عدالت نے کہا کہ اسی طرح ایم/ ایس نو درگا گن ہاوس کا ملزم پرمودھ کمار شرما، جسے چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے، ایک اہم سازشی کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق، پرنسپل سازشی نے سال 2013 میں شیلانگ میں اس وقت کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ سی آر پی ایف ایل ڈی امیش کی یونٹ کا دورہ کیا، اُنہیں درخواست فارم فراہم کیا اور پچھلی تاریخ میں فائل کرنے کو کہا۔ آخر کار پرمودھ کمار شرما نے اسلحہ لائسنس کے اجراءکے لیے 7000 روپے غیر قانونی طور پر دیے۔
دونوں فریقوں کو سننے کے بعد، عدالت نے مشاہدہ کیا، “پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ ملزمین نے آئی پی سی کی دفعہ 120-بی اور 420 کے تحت جرائم اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت قائم سزا کام کئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے”۔