عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/عمرآباد ایچ ایم ٹی سے تعلق رکھنے والے ایک میاں بیوی اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب انہیں نورا اسپتال کے نزدیک ایک گاڑی نے ٹکر مار دی۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ جوڑا جمعرات کی شام سڑک پار کرتے وقت تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ گیا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی، جبکہ ان کے شوہر جو شدید زخمی ہوئے تھے، آج صبح چل بسے۔
ہلاک شدگان کی شناخت 50 سالہ فہمیدہ اور ان کے 55 سالہ شوہر بشیر احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں عمرآباد ایچ ایم ٹی کے رہائشی تھے۔پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور گاڑی کو ضبط کیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سرینگر میں سڑک پار کرتے وقت گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی ازجان
